ملک آئینی اور معاشی طور پر غیر مستحکم ہے شاہ محمود قریشی

اہم تعیناتی کے حوالے سے صدر پاکستان جو بھی رائے کا اظہار کریں، اسے ماننا چاہیئے، شاہ محمود قریشی


ویب ڈیسک November 24, 2022
فوٹو:فائل

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تحریک انصاف کے مطالبات کو عوامی مطالبات قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ صاف اور شفاف انتخابات کا فوری انعقاد کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے دھمیال ہاؤس میں میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ 26 نومبر کے حوالے سے حقیقی آزادی مارچ شیڈول کے مطابق ہی ہوگا۔

وائس چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی مارچ کے حوالے سے راولپنڈی میں تیاریاں عروج پر ہیں اور حقیقی آزادی مارچ چیئرمین عمران خان کی قیادت میں ہر صورت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ صاف اور شفاف انتخابات کا فوری انعقاد کیا جائے اور پی ٹی آئی کے مطالبات پوری قوم کے مطالبات ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا اہم تعیناتی سے متعلق کہنا تھا کہ اہم تعیناتی کے حوالے سے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اپنی جو بھی رائے کا اظہار کریں، اسے ماننا چاہیے اور اسکا انتظار کرنا چاہیے۔

وائس چیئرمین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ ملک اس وقت آئینی اور معاشی طور پر غیر مستحکم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں