کامیڈین طارق ٹیڈی کی خدمات کا اعتراف وزیراعلیٰ نے اہل خانہ کو 30 لاکھ کا چیک دے دیا

وزیراعلیٰ پنجاب کا کامیڈین طارق ٹیڈی کے بیٹے کو سرکاری نوکری دینے کا اعلان


ویب ڈیسک November 24, 2022
فوٹو: ایکسپریس

کامیڈین طارق ٹیڈی کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے اہل خانہ کو 30 لاکھ کا چیک دے دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ کی طرف سے مرحوم فنکار کے بیٹے جنید طارق کیلئے سی ایم آفس میں نوکری دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ فنکاروں کے اہل خانہ کی دیکھ بھال کو فرض سمجھتے ہیں، معاونت کسی پر احسان نہیں، ذمہ داری ہے،وزیر اعلیٰ نے نادار فنکاروں کیلئے ماہانہ امدادبھی 5ہزار سے بڑھاکر 25ہزار روپے کر دی۔

پرویز الٰہی کی طرف سے معاوضے میں اضافے کے اعلان پر فنکاروں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

پنجاب حکومت نے نادار فنکاروں کی فلاح وبہبو دکیلئے ایک ارب روپے سے ٹرسٹ قائم کرنے اعلان کیا ہے ،وزیراعلیٰ بورڈ آف ٹرسٹی کے سربراہ ہوں گے۔

قوی خان،سید نور، سہیل احمد، نعمان اعجاز،جاوید شیخ، افتخار ٹھاکر، قیصر پیا،ثمینہ احمد، فیاض چوہان سمیت ٹھاکر لاہوری ٹرسٹ کے رکن ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں