پاکستان 3 سال میں بھارت سے تجارت معمول پر لائیگا آئی ایم ایف

دونوں ممالک کی جانب سے ٹیرف اور نان ٹیرف رکاوٹیں ہٹانا انتہائی خوش آئند اقدام ہوگا، جیفری فرینک


Numainda Express March 30, 2014
دونوں ممالک کی جانب سے ٹیرف اور نان ٹیرف رکاوٹیں ہٹانا انتہائی خوش آئند اقدام ہوگا۔ فوٹو: فائل

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی اقتصادی اصلاحاتی ایجنڈے کے نتیجے میں 3 سال میں بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات معمول پر لانے کیلیے پرعزم ہے۔

اس ضمن میں جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان کے لیے آئی ایم ایف جائزہ مشن کے سربراہ جیفری فرینک نے آئی ایم ایف کی رپورٹ کے اجرا کے موقع پر کہا کہ وہ پاکستان کے اقتصادی اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات 3 سال میں معمول پر لانے کیلیے پر عزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تجارتی تعلقات معمول پر لانے کا مطلب بھارت کو صرف پسندیدہ ملک قرار دینا نہیں ہے بلکہ یہ بارڈر کراسنگ کھولنے اور نان ٹیرف رکاوٹیں ہٹانے کا سوال ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی خوش آئند اقدام ہوگا کہ دونوں ممالک ٹیرف اور نان ٹیرف دونوں رکاوٹیں دور کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں