آئی ایم ایف کا پاکستان سے معاشی استحکام کیلیے اقدامات تیز کرنے کا مطالبہ
پاکستان سے معاشی پالیسیوں میں ترجیحات پر بات چیت ہو رہی ہے، نمائندہ آئی ایم ایف ایسٹر پریز
عالمی مالیاتی فنڈز(آئی ایم ایف) نے پاکستان سے معاشی استحکام کیلیے اصلاحات کا عمل مزید تیز کرنے کا مطالبہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو معاشی استحکام کے لیے اصلاحات کا عمل تیز کرنے کی ضرورت ہے۔
عالمی مالیاتی فنڈز کی پاکستان میں مقرر کردہ نمائندہ ایسٹر پریز نے بیان میں کہا ہے کہ 'آئی ایم ایف پاکستان میں سیلاب متاثرین کو زیادہ شفاف طریقے سے امداد دینا چاہتاہے، اسی لیے عالمی اداروں اور مملکت کو متاثرین کی ضروریات کو دیکھتے ہوئے ٹارگٹڈ امداد پہنچانی ہوگی'۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکام سے معاشی پالیسیوں میں ترجیحات پر بات چیت ہو رہی ہے اور ساتھ ہی ریکوری پلان کی بروقت تیاری پر بھی زور دیا گیا ہے۔