حیدرآباد سکھر موٹروے اراضی میں اربوں روپے کرپشن کی تحقیقات شروع

پارٹی سے اختلافات کو مسترد کرتا ہوں پیپلز پارٹی میں ہماری کوئی مخالفت نہیں ہے، مخدوم محبوب زمان


آفتاب خان November 24, 2022
فوٹو فائل

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے بھی حیدرآباد، سکھر موٹروے اراضی میں اربوں روپے کی بدعنوانی پر تحقیقات شروع کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حیدرآباد، سکھر موٹر وے اراضی کی خریداری میں اربوں روپے کے کرپشن اسکینڈل کے معاملے پر ایف آئی اے نے بھی 12 ارب روپے سے زائد کی کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ زون ٹو عبدالحمید بھٹو نے ایڈیشنل ڈائریکٹر حیدرآباد اور قائم مقام ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے شہید بے نظیر آباد کو فوری تحقیقات کی ہدایات جاری کردیں، جس کے بعد دونوں افسران کو جاری مراسلے میں انکوائری افسر کی فوری تعیناتی اور تحقیقات کے لیے کہا گیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فراڈ میں ملوث افسران کے بیرون ملک فرار کو روکنے کے لیے ان کے کوائف بھی ایف آئی اے امیگریشن کو ارسال کردیے گئے۔

مٹیاری کرپشن کیس میں ہمارے خانداں کا نام اچھالا گیا میں احتساب کیلئے تیار ہو، صوبائی وزیر مخدوم محبوب الزمان

اس حوالے سے صوبائی وزیر روینیو مخدوم محبوب الزمان کا کہنا ہے کہ مٹیاری کرپشن کیس میں ہمارے خانداں کا نام اچھالا گیا میں احتساب کیلئے تیار ہو جب پارٹی نے کہا تو وزارت سے الگ ہو جاؤں گا، میرے دادا نے وزیراعظم اور وزیراعلی شپ کو ٹھکرایا ہے ہم پر لگائے گئے الزامات افسوسناک ہے، ہماری زمیں کی خریداری سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

سندھ اسمبلی آڈوٹوریم میں صوبائی وزیر سعید غنی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم محبوب زمان کا کہنا تھا یہ تاثر دیا جا رہا تھا کے ہم ملک سے فرار ہو گئے ہیں سیاسی بونے سوشل میڈیا تک محدود رہے گے سوشل میڈیا نے لوگوں کی زندگی تباہی کر رکھی ہے سندھ میں سب سے پہلے سوشل میڈیا کیلئے قانون سازی کی جائے گی۔

مخدوم محبوب زمان نے ڈی سی مٹیاری سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی ہماری فرمائش پر نہیں روٹیاں کی مطابق چیف سیکریٹری سندھ نے لگایا تھا نا ہے ڈی سی مٹیاری سے کوئی تعلق نہیں ہے اگر اس نے کرپشن کی ہے معاملہ عدالت میں ہے ہمیں عدالت کا انتظار کرنا چاہئے۔

صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا اسلم پیر زادہ ہمارے کوآرڈینیٹر نہیں ہیں ہمارے بڑوں کے ساتھ ہیں انہونے گرفتاری قبل از ضمانت کیوں کرا رکھی ہے وہی بتا سکتے ہیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پارٹی سے اختلافات کو مسترد کرتا ہوں پیپلز پارٹی میں ہماری کوئی مخالفت نہیں ہے پارٹی کا قیام بھی ہالا میں آیا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں مخدوم محبوب زمان کا کہنا تھا کہ میرا صرف ایک ہی بینک اکائونٹ ہے میں اس کی تفصیلات دینے کوتیارہوں ہمارے لئے وزارتیں اہمیت نہیں رکھتی میرے لئے میرے خاندان کی عزت اہم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں