کراچی میں آئندہ 3روز کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان
شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 15 سے 17 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے،محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران شہر کا موسم دن میں خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 15 سے 17 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ پارہ 31 سے33ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
جمعرات کی صبح مطلع خنک رہا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا،محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کےمطابق اگلے 3 روز کے دوران کراچی کا موسم دن کے وقت خشک رات میں خنک رہنے کا امکان ہے،صبح کے وقت کراچی کی فضاوں پر ہلکی دھند چھاسکتی ہے۔
صبح کے وقت بلوچستان کی شمال مشرقی جبکہ شام میں سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے،صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم خشک اورمیدانی علاقوں میں دھند چھاسکتی ہے۔