زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید تیرہ کروڑڈالر کی کمی

مجموعی طور پر13 ارب64 کروڑ 50لاکھ ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر موجود ہیں،اسٹیٹ بینک


ویب ڈیسک November 24, 2022
فائل: فوٹو

ملک میں حالیہ ایک ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر مزید تیرہ کروڑ چالیس ڈالر کی کمی کے ساتھ سات ارب 82کروڑ 57لاکھ ڈالر کی سطع پر آگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق حالیہ ہفتے میں ملک کے پاس مجموعی طور پر13 ارب64 کروڑ 50لاکھ ڈالر کے ذرمبادلہ کے ذخائر ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس مجموعی طور پر7 ارب 82کروڑ 57لاکھ ڈالر جبکہ دیگر بینکوں کے پاس مجموعی طور پر5 ارب81 کروڑ 93لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ موجود تھا۔

اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ اس ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں تیرہ کروڑ چالیس لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |