ضیا اللہ لانگو نے صوبائی وزیر داخلہ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان جمالی نے مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو سے وزارت کا حلف لیا
مشیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے صوبائی وزیر داخلہ کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی جہاں قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان جمالی نے مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو سے وزارت کا حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب میں سینئر صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ،مبین خان خلجی،محمد خان لہٹری ، بھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز اعقلی ،ائی جی پولیس عبدالخالق شیخ و دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔
میر ضیاء اللہ لانگو کے حلف اٹھانے کے ساتھ ہی بلوچستان میں صوبائی وزرا کی تعداد12ہو گئی ہے۔ گورنر بلوچستان محمد خان جمالی کی میر ضیاء اللہ لانگو کو وزیر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد بھی پیش کی۔
واضح رہے کہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بطور مشیر جنگلات ،وزیر داخلہ ،مشیر داخلہ اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔