راولپنڈی مارچ 26 نومبر کو ایک بجے شروع ہوگا عمران خان

حقیقی آزادی قوم کو تب ملتی ہے جب انصاف ہو، چیئرمین پی ٹی آئی


ویب ڈیسک November 24, 2022
فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ راولپنڈی مارچ 26 نومبر کو دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے چھبیس نومبر کی کال کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ سب راولپنڈی کےحقیقی آزادی مارچ میں شریک ہوں۔

انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی قوم کو تب ملتی ہے جب انصاف ہو، آزاد قوم ہمیشہ ہی خوشحال ہوتی ہے، قوم تب تک چپ ہوکر نہیں بیٹھے گی جب تک آزاد نہ ہو۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ میں اس حال میں آپ کے پاس آرہا ہوں آپ نے میرے لیے راولپنڈی آنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں