پنجاب حکومت نے نادار فنکاروں کے لیے ٹرسٹ قائم کردیا

فنکاروں کے لئے خصوصی ٹرسٹ کے قیام کے لئے باقاعدہ قانون سازی کی جائے گی


ویب ڈیسک November 24, 2022
فوٹو فائل

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے نادار فنکاروں کی فلاح وبہبود کے لئے ایک ارب روپے کے فنڈز پر مشتمل ٹرسٹ قائم کرنے کا اعلان کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فنکاروں کے لئے خصوصی ٹرسٹ کے قیام کے لئے باقاعدہ قانون سازی کی جائے گی جبکہ امدادی فنڈز کی تقسیم کا طریقہ کار طے کرنے کے لئے بورڈ آف ٹرسٹی قائم کردیاگیا ہے جس کے سربراہ وزیراعلیٰ پنجاب ہیں۔

سیکرٹری اطلاعات بورڈ آف ٹرسٹی کے سیکرٹری،قوی خان،سید نور، سہیل احمد، نعمان اعجاز،جاوید شیخ، افتخار ٹھاکر، قیصر پیا، ثمینہ احمد، فیاض الحسن چوہان اور ٹھاکر لاہوری ممبر ہوں گے۔

دوسری طرف وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے فنکاروں کے لئے ماہانہ امداد 5 ہزار سے 25 ہزار روپے کر دی ہے۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کرنے والے فنکاروں نے ان اعلانات پر اظہار مسرت کرتے ہوئے وزیراعلٰی شکریہ ادا کیا ہے۔

اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، محمد اقبال چودھری، اسد اللہ خان، آصف بلال لودھی اور دیگر بھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |