فیفا ورلڈکپ پرتگال نے گھانا کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی

اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے 65 ویں منٹ میں پینلٹی پر گول کر کے پرتگال کو برتری دلائی

(تصویر: ٹوئٹر)

فیفا ورلڈ کپ میں پرتگال نے گھانا کے خلاف میچ جیت کر ورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز کر دیا۔

اسٹیڈیم 974 (راس ابو عبود) میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 15 ویں میچ میں پرتگال نے گھانا کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔

پرتگال کی جانب سے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے 65 ویں منٹ میں پینلٹی پر گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی۔ جس کو 73 ویں منٹ میں گھانا کے آندرے آئیو نے برابر کر دیا۔
Load Next Story