اسمارٹ فونز کی فروخت میں 100 فیصد اضافہ متوقع

تھری جی ٹیکنالوجی آنے سے اسمارٹ فون کا مارکیٹ شیئر20 سے 40 فیصد ہوجائیگا


APP March 30, 2014
1.5 سے1.7ملین موبائل فون سیٹ فروخت کیے جارہے ہیں، ڈائریکٹریونائیٹڈ موبائلز۔ فوٹو: فائل

ملک میں آئندہ سال کے دوران اسمارٹ فونز کی فروخت میں 100 فیصد اضافہ متوقع ہے، اس وقت ملک میں عام موبائل فونز کا مارکیٹ میں حصہ 80 فیصد کے قریب ہے جن میں مختلف کمپنیوں کے تیار کردہ اوسطاً 2500 سے 4 ہزار روپے کی قیمتوں کے فونز سیٹ شامل ہیں۔

یونائیٹڈ موبائلز کے ڈائریکٹر آزاد لالانی نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ اس وقت ملک کی موبائل فونز مارکیٹ میں اسمارٹ فونز کا حصہ 15سے 20فیصد تک ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سال اسمارٹ فونز کی فروخت میں اضافے سے ان کا مارکیٹ میں حصہ 40 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں موبائل فونز کی ماہانہ فروخت اندازاً 1.5 سے 1.7ملین سیٹ ہے تاہم تھری جی سروسز کے آغاز سے اسمارٹ فونز کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں