بھارتی جنرل کا بیان مکروہ جنگی عزائم کا ثبوت خالد خورشید

گلگت بلتستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو عوام فوراً سری نگر داخل ہو جائیں گے، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

گلگت بلتستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو عوام فوراً سری نگر داخل ہو جائیں گے ۔ فوٹو : فائل

بھارتی آرمی جنرل کی آزاد کشمیر و گلگت بلتستان پر حملہ کے حوالے سے مضحکہ خیر بیان پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کا سخت رد عمل، بھارتی آرمی جنرل کا بیان انڈیا کے مکروہ جنگی عزائم کا واضح ثبوت ہے۔


بھارت نے آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو پاک فوج کے شانہ بشانہ آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے لوگ اپنے آباؤ اجداد کی تاریخ دہراتے ہوئے سری نگر میں داخل ہونے میں دیر نہیں کریں گے۔

بھارتی آرمی جنرل کی آزاد کشمیر و گلگت بلتستان پر حملہ کے حوالے سے مضحکہ خیز بیان پر سخت رد عمل دیتے ہوئے وزیراعلیٰ گلگت خالد خورشید نے انتباہ کیا ہے کہ بھارت نے عالمی قوانین کی بدترین خلاف ورزی کرتے ہوئے ہمیشہ جارحیت میں پہل کی اور بھارتی مقبوضہ وادی کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالی کرتے ہوئے کروڑوں کشمیری بہن بھائیوں پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑے، ایک بار پھر بھارت اپنا فاشسٹ چہرہ بے نقاب کر رہا ہے۔
Load Next Story