ہفتہ وارافراط زر کی شرح میں 042 فیصد کمی

انڈے، ایل پی جی، ڈیزل، پیاز، بیف، گھی، لہسن، باستمی ٹوٹا چاول، آٹے سمیت 14 اشیا مہنگی

انڈے، ایل پی جی، ڈیزل، پیاز، بیف، گھی، لہسن، باستمی ٹوٹا چاول، آٹے سمیت 14 اشیا مہنگی. فوٹو فائل

ملک بھر میں گزشتہ ہفتے حساس قیمتوں کے اشاریے کے لحاظ سے مہنگائی(افراط زر)کی شرح میں 0.42 فیصد کمی ہوئی۔

پاکستان بیورو شماریات کے مطابق 13 ستمبر کو ختم ہونیوالے ہفتے کے دوران 8 ہزار روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے حساس قیمتوں کے اشاریے کے لحاظ سے مہنگائی (افراط زر)کی شرح میں 0.24 فیصد،8 ہزار1سے 12 ہزارروپے۔


آمدن والے طبقے کیلیے0.28 فیصد، 12ہزار1سے 18ہزارروپے کمانے والوںکیلیے0.33 فیصد، 18 ہزار1تا 35ہزارانکم گروپ 0.41 فیصداور35 ہزار روپے زائدکمانے والوںکیلیے مہنگائی کی شرح میں 0.54 فیصد کمی ہوئی۔

اعدادوشمار کے مطابق 13 ستمبرکو ختم ہفتے میں انڈے، ایل پی جی ، ڈیزل، پیاز، بیف، ویجیٹیبل گھی، لہسن، باسمتی ٹوٹا چاول اور آٹے سمیت 14اشیامہنگی ، 14سستی اور 25 اشیاکی قیمتیں مستحکم رہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story