وزیراعظم دو روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف صدر طیب اردوگان کی دعوت پر ترکیہ کا دورہ کررہے ہیں


ویب ڈیسک November 25, 2022
وزیراعظم شہباز شریف استنبول شپ یارڈ میں پی این ایس خیبر کا افتتاح کریں گے:فوٹو:فائل

وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر طیب اردوگان کی دعوت پر دو روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے۔

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نےبیان میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف 25 سے 26 نومبر تک دورہ ترکیہ میں ترک قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر طیب اردوگان کے ساتھ استنبول شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے چار ملجم کارویٹ جہازوں میں سے تیسرے جہاز پی این ایس خیبر کا افتتاح کریں گے۔ دو روزہ سرکاری دورے میں وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کی تاجر برادری کے وفد اور ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ بینک کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔



وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹ میں کہا کہ ترکی اور پاکستان کی اسٹریٹیجک پارٹنر شپ نئے عہد میں داخل ہوچکی ہے۔ ترکی دوسرے گھر کی مانند ہے اور ترک بھائیوں اور بہنوں کی گرمجوشی اور اپنائیت متاثر کن ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں