فیفا ورلڈکپ کیا نیمار پھر انجری کا شکار ہوگئے

سربیا کے خلاف میچ کے دوران پاؤں میں موچ آگئی


ویب ڈیسک November 25, 2022
سربیا کے خلاف میچ کے دوران پاؤں میں موچ آگئی (فوٹو: ٹوئٹر)

فیفا ورلڈکپ میں سربیا کے خلاف میچ کے دوران برازیل کے کپتان اور اسٹار فٹبالر نیمار کے پاؤں میں موچ آگئی۔

لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مخالف ٹیم کے کھلاڑی سے ٹکرانے کے باعث نیمار جونئیر انجری کا شکار ہوگئے تھے، جس کے بعد انہیں ڈک آؤٹ میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

تصاویر میں نمایاں ہے کہ برازیلی کپتان کا پاؤں سوج گیا ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نیمار کی ایم آر آئی کا ابھی فیصلہ نہیں کیا تاہم 24 سے 48 گھنٹوں میں نیمار فٹنس کا جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ برازیل نے فیفا ورلڈکپ میچ میں سربیا کو 0۔2 سے شکست دے دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |