فضل الرحمان رشتہ داروں میں عہدے بانٹ رہے ہیں معاون اطلاعات کے پی

امید ہے نو تعینات گورنر سیاست سے اپنے آپکو دور رکھیں گے، بیرسٹر سیف


ویب ڈیسک November 25, 2022
امید ہے نو تعینات گورنر سیاست سے اپنے آپکو دور رکھیں گے، بیرسٹر سیف

معاون خصوصی اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ فضل الرحمان رشتہ داروں میں عہدے بانٹ رہے ہیں۔

بیرسٹر سیف نے نوتعینات گورنر خیبرپختونخوا کے حوالے سے بیان میں کہا کہ امید ہے نو تعینات گورنر اپنی آئینی ذمہ داریوں سے پہلو تہی نہیں کریں گے اور سیاست سے اپنے آپکو دور رکھیں گے، وفاق سے صوبے کی واجب الادا رقم دلوانے میں کردار ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمان کے سمدھی حاجی غلام علی کو گورنر خیبرپختونخوا بنانے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت میں اے این پی کی مثال پرائی شادی میں دیوانے کی ہے، فضل الرحمان رشتہ داروں میں عہدے بانٹ رہے ہیں اور اے این پی ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |