اسٹیل ملز سے 30 لاکھ ٹن تانبا اور پیتل چوری کا کیس ایف آئی اے کو ارسال

چوری میں تین ملازمین ملوث ہیں، جن میں سے ایک کو برطرف کردیا گیا، پارلیمانی سیکرٹری صنعت و پیداوار شاہدہ رحمانی


ویب ڈیسک November 25, 2022
چوری میں تین ملازمین ملوث ہیں، جن میں سے ایک کو برطرف کردیا گیا، پارلیمانی سیکرٹری صنعت و پیداوار شاہدہ رحمانی

حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز سے 30 لاکھ ٹن تانبا اور پیتل چوری کا کیس وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو ارسال کردیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری صنعت و پیداوار شاہدہ رحمانی نے بتایا کہ اسٹیل ملز سے تین ملین ٹن کاپر اور براس چوری کا کیس ایف آئی اے کو بھجوا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹیل سے 10 ارب روپے کا میٹریل چوری ہونے کا انکشاف

شاہدہ رحمانی نے وضاحت کی کہ اس چوری کی مالیت دس ارب روپے نہیں بلکہ 47 لاکھ روپے ہے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) بھی اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے، چوری میں تین ملازمین ملوث ہیں، جن میں سے ایک کو برطرف کردیا گیا ، دوسرے سے 15 لاکھ 70 ہزار کی وصولی کی جارہی ہے جبکہ تیسرے ملازم کے خلاف انکوائری مکمل ہونے والی ہے۔

شاہدہ رحمانی کی بریفنگ کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے معاملہ قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کو بھجوا دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں