بہترین اداکار کا ایوارڈ ملنے پر فیروز خان مداحوں اور لکس اسٹائل ایوارڈز کے شکرگزار

لکس اسٹائل ایوارڈز میں بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتنے کے بعد فیروز خان نے سوشل میڈیا پر ایک نوٹ لکھا ہے

فیروز خان نے ’خدا اور محبت‘ میں فرہاد کا مرکزی کردار ادا کیا تھا(فائل فوٹو)

فیروز خان نے لکس اسٹائل ایوارڈز میں اپنے مشہور ڈرامے'خدا اور محبت ' میں اپنے کردار کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتا ہے۔

اداکار نے اپنی مداحوں اور لکس اسٹائل ایوارڈز کا شکریہ ادا کرنے کے لئے انسٹاگرام کا رُخ کیا اور اپنی بڑی بہن حمائمہ خان کی ایوارڈ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

انہو ں نے لکھا کہ 'یہ ایوارڈ میں اپنے چاہنے والوں کو وقف کرتا ہوں وہ لوگ جنہوں نے مجھے ووٹ دیا اپنی ٹیم،عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کو جنہوں نے مجھ پر یقین رکھا اور ہمیشہ میرے بہترین اور بدترین حالات میں میری پشت پناہی کی'۔







View this post on Instagram


A post shared by Feroze Khan 🇵🇰 (@ferozekhan)




انہوں نے لکس اسٹائل ایوارڈز اور یونیلیور کا خصوصی شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ 'ان دونوں نے معاملے کی حساسیت کو سمجھتے ہوئے بہترین کردار ادا کیا ہے'۔

انہوں نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ 'الحمدللہ! تمام تعریفیں رب العالمین کے لیے ہیں،شکر ہے اللہ کااس نے نتیجہ اخذ کیا'۔





 




 



 


View this post on Instagram


 


A post shared by Feroze Khan 🇵🇰 (@ferozekhan)



یاد رہے کہ فیروز خان کو ان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان کی جانب سے لگائے گئے تشدد کے الزامات کے بعد زشوبز شخصیات کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے تاہم ان کے مداحوں کی بڑی تعداد اب بھی اداکار کو سپورٹ کر رہی ہے جس کی وجہ سے بہترین اداکار کیلئے زیادہ سے زیادہ ووٹ ملنے پر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔







View this post on Instagram


A post shared by ETrends.pk (@etrendsdotpk)




Load Next Story