ریلوے کی آمدن کے مقابلے میں اخراجات 50فیصد سے زائد

اپریل اور اکتوبر کے دوران ریلوے خسارہ 35 ارب 31 کروڑ روپے رہا، دستاویز

(فوٹو : فائل)

پاکستان ریلوے کی آمدن کے مقابلے میں اس کے اخراجات 50 فیصد سے زائد نکلے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزارت ریلوے کی جانب سے تحریری جواب ایوان میں پیش کر دیا گیا۔ دستاویز کے مطابق اپریل اور اکتوبر کے دوران ریلوے خسارہ 35 ارب 31 کروڑ روپے رہا جبکہ ریلوے کی آمدن 33 ارب اور اخراجات 69 ارب روپے سے زائد رہے۔ ریلوے کے ایک لاکھ 25 ہزار پینشنرز کو سالانہ 75 ارب روپے سے زیادہ دیے جا رہے ہیں۔


ریل کی وقت کی پابندی 63 فیصد سے بڑھ کر 80 فیصد بہتری آئی ہے، بین الاقوامی معیار کی 230 تیز رفتار کوچز جلد ریلوے کی فلیٹ میں شامل ہوں گی۔

ریلوے نے 9 سالوں بعد اسلام آباد تہران استنبول کارگو ٹرین شروع کی ہے۔
Load Next Story