بجلی کا زائد بل بھیجنے پر حیسکو چیف و دیگر کی عدالت میں طلبی

11 اپریل کو پیش ہونے کا حکم، شہری کی درخواست پر کارروائی، متعدد بار شکایت کے باوجود ریٹائر ملازم کو 30 ہزار کابل روانہ


Numainda Express March 30, 2014
11 اپریل کو پیش ہونے کا حکم، شہری کی درخواست پر کارروائی، متعدد بار شکایت کے باوجود ریٹائر ملازم کو 30 ہزار کا بل روانہ۔ فوٹو: فائل

فورتھ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے شکایت کے باوجود بجلی کا زائد بل بھیجنے کے خلاف لطیف آباد نمبر 5 کے رہائشی ریٹائرڈ ملازم سید سردار شاہ کی درخواست پر حیسکو کے چیف ایگزیکٹو، ریونیو آفیسر لطیف آباد، امید علی قائمخانی سب ڈویژن کے ایس ڈی او، لائن سپرنٹنڈنٹ اور میٹر ریڈر کو جواب دہی کے لیے 11 اپریل کو طلب کرلیا۔

سردار شاہ نے اس سے متعلق ڈائریکٹر ہیومن رائٹس و ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں درخواست دی تھی کہ وہ ریٹائرڈ ملازم ہے اور اس کے گھر میں بجلی کا ماہانہ استعمال50 سے 80 یونٹ تک ہے لیکن ہر ماہ اسے زائد ریڈنگ کا بل بھیج دیا جاتا ہے جس کی اس نے متعدد بار شکایت کی لیکن اس کے باوجود اسے مارچ میں پھر 30 ہزار روپے سے زائد کا بل بھیج دیا گیا۔ عدالت نے درخواست کو سماعت کے لیے فورتھ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو منتقل کردیا جنھوں نے فریق بنائے گئے تمام حیسکو افسران کو جواب دہی کے نوٹس جاری کردیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں