اگر وسائل ہوں تو بلوچستان کو پیرس بنا دیں ترجمان صوبائی حکومت

مسائل زیادہ ہیں لیکن ہمارے پاس وسائل نہیں ہیں، فرح عظیم

(فوٹو : فائل / اے پی پی)

بلوچستان حکومت کی ترجمان فرح عظیم شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے کے پاس اگر وسائل ہوں تو بلوچستان کو پیرس بنا دیں۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ نے کہا کہ بلوچستان کو وسائل کی کمی کا سامنا ہے، مسائل زیادہ ہیں لیکن ہمارے پاس وسائل نہیں ہیں۔


انہوں نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد بحالی اور ریلیف کا کام جاری ہے، بلوچستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جاچکا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔
Load Next Story