سراج الحق کی اپیل پر ملک بھر میں ’’یوم انسداد سود‘‘ منایا گیا

راولپنڈی صادق آباد چوک میں احتجاجی مظاہرہ ، حکومت سے انسداد سود معاشی پالیسی کا اعلان کرنے کا مطالبہ


Numainda Express November 25, 2022
راولپنڈی صادق آباد چوک میں احتجاجی مظاہرہ ، حکومت سے انسداد سود معاشی پالیسی کا اعلان کرنے کا مطالبہ

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر ملک بھر میں یوم انسداد سود منایا گیا۔

راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ پنڈی صادق آباد چوک میں مظاہرے کی قیادت رضا احمد شاہ نے کی اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ حکومت انسداد سود معاشی پالیسی کا اعلان کرے۔

مظاہرہ سےرضا احمد شاہ نائب امیر ضلع راولپنڈی قاضی ظہیر امیر زون پی پی17 اسد رضا شیخ خالد گکھڑ، زاہد کیانی ایڈووکیٹ دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔

اسی سے متعلق : حکومت کا سود سے متعلق فیصلے کیخلاف تمام اپیلیں واپس لینے کا اعلان

مقررین نے کہا کہ سود کی حرمت قرآن اور احادیث مبارکہ سے واضح ہے۔ وفاقی شرعی عدالت دو مرتبہ پاکستان میں سودی نظام کے خاتمے کے احکامات دے چکی ہے، مگر افسوس کہ ہمارے حکمران مغرب سے ڈرتے ہوئے سود کے نظام کو ختم کرنے سے ہچکچاتے ہیں۔

یہ پڑھیں : سود کا خاتمہ، حکومت نجی بینکوں کی اپیلیں بھی واپس کروائے، مفتی تقی عثمانی
انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چند ہفتے قبل یہ اعلان کیا تھا کہ وفاقی شرعی عدالت کے سود کے خلاف فیصلے پر سپریم کورٹ میں کی گئی اپیلیں واپس کر دی جائیں گی اور ملک میں اسلامی مالیاتی نظام کو رائج کیا جائے گا مگر افسوس کہ کئی ہفتے گزرنے کے باوجود سودی نظام کے خاتمے کے لئے کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھانے گئے ہیں ۔جس سے شکوک و شبہات بڑھ رہے ہیں ۔

مقررین نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے وعدے کو پورا کرنے کے حوالے سے پورا روڈ میپ دے اور سودی نظام کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں