پڑھائی نہ کرنے پر بیٹے کو زندہ جلانے والے باپ کی ضمانت منظور

عدالت نے ایک لاکھ روپے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کی، ملزم نے بیٹے کو پڑھائی نہ کرنے پر زندہ جلا کر مار ڈالا تھا

فوٹو : فائل

شہر قائد کی مقامی عدالت نے پڑھائی نہ کرنے پر بیٹے کو زندہ جلانے والے باپ کی ضمانت منظور کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ غربی نے پڑھائی نہ کرنے پر باپ کی جانب سے 12 سالہ بیٹے کو زندہ جلانے کے مقدمے میں ملزم کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ سنایا اور ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے ملزم نذیر کو ایک لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔


مدعی کے وکیل کے مطابق عدالت نے تفتیشی افسر کو رپورٹ مکمل کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ ملزم نے اپنے بیٹے کو آگ لگا کر قتل کیا تھا۔

مقتول کی والدہ نے کہا تھا کہ ملزم نذیر پہلے بھی بیٹے کو آگ لگانے کی دھمکیاں دے چکا تھا، میں اپنے بیٹے کا کیس ہر حال میں لڑوں گی، ورنہ روز محشر میں بیٹا مجھ سے پوچھے گا۔

پولیس کے مطابق پڑھائی نہ کرنے پر باپ نے 12 سالہ شہیر پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگادی تھی۔ ملزم کے خلاف اس کی اہلیہ اقبال مارکیٹ تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا۔

بچے نے اپنے والد سے پتنگ اڑانے کی ضد کی تھی۔ جب باپ نے بچے پڑھائی کا پوچھا تو وہ کوئی جواب نہیں دے سکا جس پر باپ نے طیش میں آکر بیٹے پر پیٹرول چھڑکا اور اُس کو آگ لگا دی تھی۔
Load Next Story