ای چالان کیلیے نصب کیمرے نکارہ ہونے سے پنجاب حکومت کو سالانہ 1 ارب کا نقصان

لاہور شہر میں روزانہ ای چالاننگ کی تعداد 12 ہزار سے کم ہوکر2 ہزار تک رہ گئی


نعمان شیخ November 25, 2022
فوٹو فائل

پنجاب کے دارالحکومت میں ای چالان کیلئے نصب کیمرے آپریشنل نہ ہونے کے باعث شہر میں روزانہ ای چالان کی تعداد 12 ہزار سے کم ہوکر 2 ہزار تک رہ گئی، جس سے صوبائی حکومت کو کروڑوں روپے کا نقصان ہونے لگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ای چالاننگ کےلیے نصب کیمرے آپریشنل نہ ہونے سے خزانہ کو بڑا نقصان ہونے لگا، شہر میں روزانہ ای چالاننگ کی تعداد 12 ہزار سے کم ہوکر 2 ہزار تک رہ گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ای چالاننگ کے کیمرے نان آپریشنل ہونے کی وجہ سے سالانہ 1 ارب کا نقصان ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے حکومت کو بار بار آگاہ کیا گیا لیکن حکومت کی جانب سے غیر ملکی کمپنی کے ساتھ معاملات میں تاخیر کی وجہ سے نقصان 1 ارب تک پہنچ گیا۔

حکام کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ای چالاننگ کے آغاز سے اب تک 2 ارب 90 کروڑ سے زائد کے 80 لاکھ سے زائد ای چالان کئے گئے، لیکن کیمروں میں خرابی کے باعث ای چالاننگ میں کمی کا سامنا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ غیر ملکی کمپنی کے ساتھ آپریںشنز اینڈ مینٹینینس کے معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |