حکومت بلوچستان کیلیے خصوصی گیس ٹیرف کا اعلان کردے عبدالقدوس بزنجو

وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا جس میں انہوں نے صوبے کی احساس محرومی ختم کرنے کے حکومتی اقدام کو سراہا ہے


ویب ڈیسک November 25, 2022
فوٹو فائل

وزیراعلیٰ بلوچستان نے وفاقی حکومت صوبے کیلیے خصوصی گیس ٹیرف متعارف کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو مراسلہ ارسال کردیا جس میں انہوں نے بلوچستان کی احساس محرومی کو ختم کرنے اوردوسرے صوبوں کے برابر لانے کے وفاقی حکومت کے عزم کو سراہا ہے۔

مراسلے میں عبد القدوس بزنجو نے کہا کہ سوئی فیلڈ سے گیس کی کم قیمت کے نتیجے میں گیس کی وزنی اوسط لاگت میں کمی آئی ہے، وزارت توانائی پیٹرولیم ڈویژن بلوچستان کے لئے خصوصی گیس ٹیرف متعارف کرائے۔

انہوں نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے لیے صرف ایک تہائی گیس مختص کی جاتی ہے، جس کو بڑھانا ضروری ہے تاکہ مقامی افراد کی احساس محرومی کو دور کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |