پی ٹی آئی مارچ میں 7 ہزار سے زائد اہلکاروں کو تعینات کرنے کا فیصلہ

چیئر مین عمران خان ہیلی کاپٹر کے ذریعے راولپنڈی جائیں گے،ذرائع

فوٹو: فائل

پی ٹی آئی لانگ مارچ میں حفاظتی اقدام کے پیش نظر جلسہ گاہ کے اطراف ساڑھے سات ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے جبکہ چیئر مین عمران خان ہیلی کاپٹر کے ذریعے راولپنڈی جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو عمران خان کے پاس جانے کی اجازت نہیں ہو گی،چئیرمین پی ٹی آئی کی سیکیورٹی کے لئے گلگت بلتستان اور کے پی کے 50سے زائد اسپیشل کمانڈوز بھی تعینات ہونگے۔

لاہور پولیس کی جانب سے 26نومبر کو ہونے والے لانگ مارچ کو فول پروف سکیورٹی دینے کا فیصلہ کیاگیا ہے،پولیس کے1500سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہونگے۔


قافلوں کی روانگی کے لئے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے، 4ایس پیز،،6 ڈی ایس پیز،20 ایس ایچ اوز سمیت 1400 کانسٹیبلز تعینات کئے گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق قافلوں کے ساتھ پولیس کی نفری بھی تعینات کی جائے گی،آر پی او راولپنڈی تمام سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کریں گے۔

ایلیٹ فورس، پنجاب کانسٹیبلری ، سات سو سے زائد ٹریفک وارڈنز ، مختلف اضلاع سے پولیس اہلکار بھی سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہونگے۔
Load Next Story