پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے امکانات بہت کم ہیں وزیر خزانہ

بلوم برگ کی رپورٹ میں بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے امکانات صرف 10 فیصد ہیں، اسحاق ڈار


Irshad Ansari November 25, 2022
(فوٹو : فائل)

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عالمی اقتصادی جریدے نے بھی پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے بہت زیادہ امکانات مسترد کردیا ہے۔

اسحاق ڈار نے بین الاقومی اقتصادی جریدے بلوم برگ کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے صرف 10 فیصد امکانات ہیں۔ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اگلےایک سال میں دیوالیہ کےامکانات کو کم ترین سطح پر رکھا گیا ہے پاکستان اپنے تمام مالیاتی وعدوں کی پاسداری جاری رکھے گا۔

ااسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی رہنما نے ملک کے دیوالیہ ہونے کے امکانات کو93 فیصد پیش کیا جو کہ درست نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں