سیاست میں آنے کے بعد سے جان کو خطرہ ہے اب مرنے کے خوف پر قابو پالیا عمران خان
فوری انتخابات کا انعقاد نہیں ہوتا تو مجھے فرق نہیں پڑتا، ہماری مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ سیاست میں جب سے آیا تب سے جان کو خطرہ ہے اور اب مرنے کے خوف پر قابو پالیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج کرنا ہمارا آئینی حق ہے کیونکہ چوروں کا ٹولہ ہم پر مسلط کیا گیا، ملک میں ناانصافی کے خلاف آواز اٹھارہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ راولپنڈی اپنی قوم کیلیے جارہا ہوں اور جلسے کا مقصد پیغام دینا ہے کہ قوم جاگ گئی ہے اور اسے آزاد کیا جائے۔
مزیدپڑھیں: عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، پنڈی جلسہ ملتوی کردیں، وزیر داخلہ
ایک سوال کے جواب میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ فوری انتخابات کا انعقاد نہیں ہوتا تو مجھے فرق نہیں پڑتا، ہماری مقبولیت میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے، ملک بھی میرا اور فوج بھی میری ہے۔
انہوں نے کہا کہ رجیم چینج سازش کی وجہ سے امریکا سے تعلقات نہیں توڑ سکتا، امریکا اور پاکستان کے تعلقات ہمارے لیے بہت اہم ہیں۔