امریکی ریپر کین ویسٹ کا صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

ڈونلڈ ٹرمپ سے نائب صدر کے امیدوار کے طور پر ان کی مہم کا حصہ بننے کی درخواست کی ہے، گلوکار


ویب ڈیسک November 26, 2022
کین ویسٹ اس سے قبل بھی 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کا حصہ بن چکے ہیں(فائل فوٹو)

معروف امریکی ریبر کین ویسٹ نے امریکہ کے 2024 میں ہونے وا لے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کین ویسٹ نے سوشل میڈیا پر صدارتی مہم کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ہے کہ وہ انتخابات میں حصہ لیں گے۔

امریکی ریپر نےگزشتہ دنوں وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے فلوریڈا میں واقع گالف کلب میں ملاقات کی تھی جس کے بعد انہوں نے یہ دعویٰ کیا کہ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ سے نائب صدر کے امیدوار کے طور پر ان کی مہم کا حصہ بننے کی درخواست کی ہے۔

Donald Trump and Kanye West's 'Friendship': A History

کین ویسٹ کے مطابق جب انہوں نے نائب صدر کے امیدوار کے طور پر ان کی مہم کا حصہ بننے کی درخواست کی تو ڈونلڈ ٹرمپ نے چلاتے ہوئے کہا کہ میں ایک بار پھر شکست کھانے والا ہوں۔

Trump Dines at Mar-a-Lago With Rapper Ye and White Supremacist - Bloomberg

خیال رہے کہ کین ویسٹ اس سے قبل بھی 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کا حصہ بن چکے ہیں تاہم انہیں محض 70 ہزار ووٹ ملے اور ناکامی کا سامناکرنا پڑا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں