پرویز رشید کی رضا رومی کے گھرآمد حملے کی مذمت اور عیادت کی
ملزم نہیں بچیں گے، وزیر اطلاعات، اعتزازاور دیگر رہنما بھی گھر پہنچے، الطاف حسین نے گلدستہ بھیجا
KARACHI:
وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید ایکسپریس نیوز کے اینکر پرسن رضا رومی کی عیادت کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے اور ان پرقاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی اورڈرائیورغلام مصطفٰی کی شہادت پرافسوس کا اظہارکیا اور مغفرت کی دعا کی۔
ایکسپریس نیوزسے گفتگوکرتے ہوئے پرویزرشید نے کہا کہ ایکسپریس میڈیا گروپ بہادری کے ساتھ لوگوں کوسچ پہنچاتا ہے لیکن بدقسمتی سے سچ کی آواز کوکچلنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ پاکستان میں ہر شہری کو اپنی بات کہنے کا حق حاصل ہے اور کسی کو کسی کی بات سے اختلاف ہے تو اس کے لیے بھی مواقع موجود ہیں۔ اسلام میں کسی کی جان لینے کا کوئی جواز موجود نہیں ہے، رضا رومی پرحملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، دھمکیاں ملنے پر پنجاب حکومت رضا رومی سے پہلے سے رابطے میں تھی اور ان کی سیکیورٹی کے لیے اقدامات کیے گئے تھے جنھیں مزید بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ ایکسپریس ایک ایسا ادارہ ہے جس نے تمام مسائل کی انتہائی دلیری سے نشاندہی کی ہے۔اسی وجہ سے کراچی اور اب لاہور میں بھی اسے دہشت گردوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ملزمان کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
ہمیں ریاست اور قانون کو اتنا مضبوط کرنا ہو گا کہ دہشت گرد قانون کی گرفت سے بچ نہ سکیں۔ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن، سپریم کورٹ بار کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے میڈیا ایڈوائزر فواد چوہدری، ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کے صدر محمد عامر بلوچ، رکن قومی اسمبلی بیگم طاہرہ آصف، سیکریٹری اطلاعات عمر پیرزادہ بھی رضا رومی کے گھر مسلم ٹائون گئے جہاں انھوں نے رضا رومی اور انکے والد سابق چیف جسٹس پاکستان شیخ ریاض احمد سے ملاقات کی اور واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کے ڈرائیور کی شہادت پرافسوس کا اظہارکیا۔ ایم کیو ایم کے وفد نے قائد تحریک الطاف حسین کی طرف سے گلدستہ رضا رومی کو پیش کیا۔ پیپلز پارٹی علما ونگ پنجاب کے صدر علامہ یوسف اعوان نے رضا رومی کو فون کیا اور واقعے کی مذمت کرتے ہوئے حملہ آوروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔