سوشل میڈیا پرشادی کی پیشکش مہنگی پڑگئی لڑکی شکایت لے کرتھانے پہنچ گئی

لڑکے نے شادی نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی دی


ویب ڈیسک November 26, 2022
لڑکا کم عمر ہے اس لیے چائلڈ ویلفئیرکمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا:فوٹو:فائل

سوشل میڈیا پرشادی کی پیشکش پرلڑکی نے لڑکے کیخلاف تھانے میں شکایت درج کرا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پونا میں آٹھویں کلاس کے 14 سالہ طالب علم نے اپنے اسکول میں پڑھنے والی 13 سالہ طالبہ کو سوشل میڈیا پرشادی کی پیش کش کی اور ساتھ ہی انکار پر سنگین نتائج کی دھمکی بھی دی۔

لڑکے نے لڑکی کی تصاویر کی ویڈیو بھی بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی۔ طالبہ نے لڑکے کی پوسٹس دیکھ کر اپنی والدہ کو مطلع کیا اور ان کے ساتھ تھانے جا کر لڑکے کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کیونکہ لڑکا اور لڑکی دونوں کم عمر ہیں اس لیے سالانہ امتحانات کے بعد لڑکے کو اس کے والدین کے ساتھ بلا کر چائلڈ ویلفئیر کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں