پاکستان ورلڈکپ کیلئے بھارت نہ گیا تو میچز دیکھنے کون آئے گا رمیز راجہ

ایشیاکپ کیلئے بھارتی ٹیم کے نہ آنے پر چیئرمین پی سی بی کا دو ٹوک موقف


ویب ڈیسک November 26, 2022
ایشیاکپ کیلئے بھارتی ٹیم کے نہ آنے پر چیئرمین پی سی بی کا دو ٹوک موقف (فوٹو: فائل)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ ایشیاکپ کیلئے بھارتی ٹیم کے نہ آنے پر دو ٹوک موقف اپنالیا۔

اسلام آباد میں قومی کرکٹرز کے اعزاز میں تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ اگر آئندہ پاکستان میں شیڈول ایشیاکپ کیلئے بھارت نہیں آتا تو پاکستان بھی جواب میں ورلڈکپ کیلئے انڈیا نہیں جائے گا۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر پاکستان آئندہ برس انڈیا میں شیڈول ورلڈکپ میں شرکت نہیں کرے گا تو دیکھا گا کون؟، ہم جارحانہ انداز اپنائیں گے، گرین شرٹس پرفارمنس کر رہے ہیں، انھوں نے دنیا کے بڑے بزنس والی ٹیم کو ہرایا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آئے گی! آپ نہیں آنا چاہتے بھارت نہ آؤ، ہربھجن سنگھ

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہم ٹی20 ورلڈکپ کا فائنل کھیل کر آئے ہیں، چیئرمین نے کہا کہ بھارتی بورڈ یا ایشین کرکٹ کونسل سے پاکستان میں بلو شرٹس کے ایشیا کپ نہ کھیلنے کے حوالے سے تاحال کوئی بات نہیں ہوئی لیکن جب بھی موقع ملے گا ہم یہ ضرور کہیں گے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ گزشتہ سال ورلڈکپ، پھر ایشیاکپ میں ہم نے بھارت کے بلین ڈالر اکانومی بورڈ کو شسکت دی۔

یاد رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے کہا تھا کہ ایشیا کپ کیلیے بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی، ہوسکتا ہے ایونٹ کسی نیوٹرل مقام پر منتقل کردیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں