آئندہ سال 2 کروڑ 80 لاکھ افراد کو براڈ بینڈ میسر ہوگاامین الحق

پسماندہ علاقوں میں کنکٹیویٹی کیلیے 65ارب کی لاگت کے 70سے زائد منصوبے زیر تکمیل


Numainda Express November 26, 2022
ملک میں صورتحال اطمینان بخش ،جی ایس ایم اے وفد کی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سے ملاقات۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا آئندہ سال 2 کروڑ 80 لاکھ افراد کو براڈ بینڈ میسر ہوگا۔

وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا پسماندہ علاقوں میں کنکٹیویٹی کیلیے 65ارب روپے کی لاگت کے 70 سے زائد منصوبے زیر تکمیل ہیں، آئندہ سال کے وسط تک منصوبے مکمل ہو جائیں گے اور 2 کروڑ 80 لاکھ افراد کو براڈ بینڈ میسر ہوگا۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز یہاں ملاقات کیلیے آئے ہوئے جی ایس ایم اے (گلوبل سسٹم فار موبائل کمیونیکیشنز ایسو سی ایشن) ایشیا پیسیفک کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ملاقات کرنے والے وفد میں جی ایس ایم اے ایشیا پیسیفک کے سربراہ جولیئن گورمین، ہیڈ آف پالیسی جینٹ وائٹ، کنٹری ہیڈ سائرہ فیصل شامل تھے جبکہ اس موقع پر وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے سینئر افسران بھی موجود تھے.

ملاقات میں پاکستان میں کنکٹیوٹی، ڈیجیٹلائزیشن اور ٹیلی کام سیکٹر کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی وفد نے پاکستان میں ڈیجیٹلائزیشن کیلیے سید امین الحق کی کاوشوں کا برملا اعتراف کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں