اسٹیٹ بینک سمیت 5 بڑے بینک ڈیری فارمرز کو قرضے دینگے

بھینس کالونی میں ڈیری اور کیٹل فارمنگ سے متعلق ایک آگاہی سیشن کا بھی اہتمام


Business Reporter November 26, 2022
اسٹیٹ بینک کی جانب سے ڈیری فارمرز کو قرضوںکی اسکیموں سے متعلق آگاہ کیاگیا۔ فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک سمیت دیگر 5بڑے بینکوں نے ڈیری فارمرز کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے گزشتہ روز بھینس کالونی میں ایک بینک کے تعاون سے ڈیری فارمرز کے لیے ڈیری اور کیٹل فارمنگ سے متعلق آگاہی سیشن کا اہتمام کیا،اس موقع پر رضوان خلیل شمسی،محکمہ لائیو اسٹاک ،پارٹنر بینکوں کے نمائندے اور ڈیری فارمرز بھی موجود تھے۔

ڈیری فارمرز کی قیادت صدر ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان شاکر عمر گجر نے کی، اسٹیٹ بینک کی جانب سے ڈیری فارمرز کو اس شعبے کی ترقی کیلیے مرکزی بینک کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات اور اس ضمن میں دستیاب قرضوں کی اسکیموں سے متعلق آگاہ کیا۔

ڈیری فارمرز کو یہ بھی بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک سمیت دیگر پانچ پارٹنرز بینک ڈیری فارمرز کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کرینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں