حکومت کا تحریک انصاف کے دباؤ میں نہ آنے کا فیصلہ

پیشگی شرائط پر کسی صورت مذاکرات نہیں ہوں گے، حکومت کا پی ٹی آئی کو پیغام، اتحادی جماعتوں نے بھی فیصلے کی تائید کردی


ویب ڈیسک November 26, 2022
فوٹو فائل

حکومت نے تحریک انصاف کے دباؤ میں نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے، اتحادی جماعتوں نے بھی حکومت کے اس فیصلے کی تائید کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف اور حکومت کے مابین بیک ڈور رابطے جاری ہیں جس میں ایک دوسرے کو مطالبات پیش کیے جارہے ہیں۔ ان بیک ڈور مذاکرات میں حکومت نے پی ٹی آئی کے دباؤ میں نہ آںے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ اتحادی جماعتیں بھی حکومت کے ساتھ ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے ساتھ بیک ڈور رابطوں میں واضع پیغام دیا ہے کہ پیشگی شرائط پر کسی صورت باضابطہ مذاکرات نہیں ہوں گے، قبل از وقت انتخابات، انتخابی اصلاحات، نگراں حکومت اور دیگر تمام معاملات پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

دونوں جانب رابطوں کے لیے سرگرم شخصیات نے پی ٹی آئی کو حکومت کا پیغام دیا ہے کہ مذاکرات میں جو چیزیں طے ہوں گے اس کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں