عمران خان کے کہتے ہی پنجاب اسمبلی توڑ دی جائے گی مونس الہیٰ

’27 جولائی کو اللہ نے ہمیں سرخرو کیا اور پرویز الہیٰ کو وزیر اعلیٰ بنایا، ہم اپنے وعدے پر قائم اور حکم کے منتظر ہیں‘


ویب ڈیسک November 26, 2022
فوٹو فائل

مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الہیٰ نے کہا ہے کہ جس دن عمران خان حکم کریں گے اُسی دن پنجاب اسمبلی توڑ دی جائے گی۔

عمران خان کے خطاب اور رانا ثنا اللہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مونس الہی نے کہا کہ '27 جولائی کو اللہ نے ہمیں سرخرو کیا اور چوہدری پرویز الہیٰ کو وزیر اعلیٰ بنایا، اُس دن کے بعد سے ہم بونس پر چل رہے ہیں'۔

مزید پڑھیں: عمران خان کا تمام اسمبلیوں سے نکلنے کا فیصلہ

انہوں نے مزید لکھا کہ 'ہم اپنے وعدے پر قائم ہیں، جس دن عمران خان نے کہا اُسی وقت انشاء اللہ پنجاب اسمبلی توڑ دی جائے گی'۔


واضح رہے کہ پنڈی جلسے میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم خون خرابے اور کشیدگی کی وجہ سے بچنے کے لیے اب اسلام آباد نہیں جارہے تاہم ہم نے اب اس سسٹم کا مزید حصہ نہ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے دونوں صوبائی اسمبلیاں نہیں توڑ سکتے، رانا ثنا

عمران خان نے کہا کہ 'میں نے تمام اسمبلیوں سے نکلنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی تاریخ کا اعلان پارلیمانی کمیٹی سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا'۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔