ٹنڈو جام میں 2 دن بعد عمران خان سے بڑا جلسہ کر کے دکھاؤں گا شرجیل میمن

عمران خان کا جلسہ ناکام تھا، اس سے بڑا عوامی طاقت کا مظاہرہ اپنے حلقے میں کروں گا، صوبائی وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک November 26, 2022
فائل فوٹو

وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان کے جلسے سے بڑا عوامی جلسہ اپنے حلقے میں کر کے دکھاؤں گا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر پی ٹی آئی کے پنڈی میں ہونے والے جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ 'عمران نیازی کا شو ناکام رہا کیونکہ دعوے کے مطابق لوگوں نے شرکت نہیں کی'۔

انہوں نے اعلان کیا کہ میں اگلے دو روز میں اپنے حلقے ٹنڈو جام میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کروں گا جو عمران خان کے جلسے سے بڑا جلسہ ہوگا۔


شرجیل میمن نے واضح کیا کہ ٹنڈو جام میں ہونے والا جلسہ مرکزی، صوبائی اور ضلعی سطح کا نہیں بلکہ صرف حلقے کے عوام کا جلسہ ہوگا اور مجھے یقین ہے کہ یہ تحریک انصاف کے فلاپ شو سے بڑا جلسہ ہوگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں