گلبرگ آشیانہ سینٹر کے باہر قتل سانحہ کا مرکزی ملزم گرفتار
پولیس پراسیکیوشن کی مدد سے ملزم کو سخت سزا دلوائی جائے گی، ایس پی ماڈل ٹاؤن حسن جاوید بھٹی
گلبرگ آشیانہ سینٹر کے باہر لڑائی کے دوران فائرنگ کر کے قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس پی ماڈل ٹاؤن حسن جاوید بھٹی کی سربراہی میں گلبرگ پولیس نے کارروائی کرکے واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم اسامہ جاوید کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن حسن جاوید بھٹی نے گفتگو میں کہا کہ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے کیا گیا ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم اسامہ کو مزید قانونی کارروائی کے لیےانوسٹیگیشن ونگ کے حوالے کیا جائے گا اور پولیس پراسیکیوشن پارٹنر کی مدد سے ملزم کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔