فیفا ورلڈ کپ فرانس کی ڈنمارک کے خلاف 12 سے فتح

فرانس کی جانب سے مباپے نے دو گول اسکور کیے


ویب ڈیسک November 26, 2022
(تصویر: ٹوئٹر)

فیفا ورلڈ کپ میں فرانس نے ڈنمارک کو 1 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی۔

اسٹیڈیم 974 (راس ابو عبود) میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 23 ویں میچ میں فرانس نے ڈنمارک کو 1 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دی۔

فرانس کی جانب سے مباپے نے 61 ویں منٹ میں ٹیم کو برتری دلائی جس کو ڈنمارک کے اینڈریاس کرسٹنسن نے 68 ویں منٹ میں برابر کر دیا۔

کھیل کے 86 ویں منٹ میں مباپے نے دوسرا گول اسکور کر کے فرانس کو ایک اور مرتبہ برتری دلائی جو وقت ختم ہونے تک برقرار رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں