کراچی میں مبینہ مقابلوں کے بعد 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور چوری شدہ کار بھی برآمد کر لی، پولیس


Staff Reporter November 27, 2022
(فوٹو فائل)

یوسف پلازہ اور اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے مبینہ مقابلوں کے بعد 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور چوری شدہ کار برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق یوسف پلازہ پولیس نے ایف بی ایریا بلاک 16 ڈی ایم سے آفس کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، زخمی ملزم کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت 25 سالہ شکور ولد رحیم کے نام سے کی گئی، گرفتار ملزم سے ایک تیس بور پستول بمعہ ایمونیشن، نقدی اور موبائل فون برآمد کر لیا گیا، گرفتار ملزم کا ایک ساتھی موقع سے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

گرفتار ملزم اسٹریٹ کرائم، چوری اور ڈکیتی سمیت دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے، ملزم سے علاج و معالجے کے بعد تفتیش کا آغاز کیا جائے گا۔

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی پولیس پارٹی نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب عزیز بھٹی کے علاقے گلشن اقبال ڈبل روڈ سابقہ نظارت کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، زخمی ملزم کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان ایس ایس پی اے وی ایل سی کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت شہزاد پنہور عرف گڈو کے نام سے کی گئی، ملزم سے ایک تیس بور پستول اور سچل تھانے کی حدود سے چوری کی گئی کار نمبر AWH-619 برآمد کی گئی، زخمی حالت میں گرفتار ملزم پانچ رکنی کار لفٹنگ گروہ کا کارندہ ہے، گرفتار ملزم اور اس کے دیگر ساتھی کراچی کے مختلف علاقوں سے کاریں چھیننے اور چوری کر نے کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو انتہائی مطلوب ہیں۔

ملزم میرپورخاص اور ہوسڑی میں بھی چوری، ڈکیتی، ناجائز اسلحہ اور پولیس مقابلوں کے مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے، گرفتار ملزم سے علاج و معالجے کے بعد تفتیش کر کے اس کے دیگر ساتھیوں کو گرفتار کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں