تیل معاہدے پر بات چیت کیلیے وفد کل روس روانہ ہوگااسحاق ڈار
امید ہے یہ دورہ کامیاب ہو گا اور حکومت بہتر شرائط پر معاہدہ کرنے میں کامیاب ہو گی، وفاقی وزیر خزانہ
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک کی قیادت میں وفد تیل کے معاہدے پر بات چیت کے لیے کل روس روانہ ہوگا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا امید ہے یہ دورہ کامیاب ہو گا اور حکومت بہتر شرائط پر معاہدہ کرنے میں کامیاب ہو گی، انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہرگز ڈیفالٹ کے قریب نہیں، اپنے ذمے تمام ادائیگیاں مقررہ وقت پر ادا کر دیگا۔
قبل ازیں وفاقی وزیر خزانہ نے ریکوڈک پراجیکٹ پر قائم ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ریکوڈک پراجیکٹ کی بحالی کیلئے طے پانے والے اقدامات کی جلد تکمیل پر زور د یتے ہوئے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو 15دسمبر کی ڈیڈ لائن پر عمل کرنے کی ہدایت کی۔
خبر ایجنسی کے مطابق وزیر خزانہ نے شوگر ملز مالکان کی جانب سے کرشنگ شروع نہ کرنے اور دیگر مطالبات پر کل اہم اجلاس طلب کر لیا۔