وادی نیلم میں ٹریفک حادثہ ووٹ ڈالنے کیلیے جانے والی 6خواتین جاں بحق

گاڑی میں سوار تمام خواتین ووٹ پول کرنے پولنگ اسٹیشن پر جا رہی تھیں

فوٹو:فائل

آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں چھری کے مقام پر ٹریفک حادثے میں چھ خواتین جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئیں۔


دودھنیال بیسانوالی سے چھری جانے والی گاڑی گہری کھائی میں جا گری، ریسکیو عملے کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

گاڑی میں سوار تمام خواتین ووٹ پول کرنے پولنگ اسٹیشن پر جا رہی تھیں، حادثے میں ڈرائیور زخمی ہے۔
Load Next Story