محکمہ تعلیم سندھ میں پوسٹنگ اور بھرتیوں میں بے قاعدگیوں کا انکشاف

ڈائریکٹر اسکولز کراچی نے رشوت کے عوض من پسند امیدواروں کو پوسٹنگ لیٹر جاری کیے


Staff Reporter November 27, 2022
ڈائریکٹر اسکولز کراچی نے رشوت کے عوض من پسند امیدواروں کو پوسٹنگ لیٹر جاری کیے (فوٹو: ایجوکیشن ویب سائٹ)

محکمہ تعلیم سندھ کی پوسٹنگ اور بھرتیوں میں بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈائریکٹر اسکولز کراچی فرناز ریاض نے میرٹ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے مبینہ طور پر رشوت کے عوض من پسند امیدواروں کو پوسٹنگ لیٹر جاری کیے۔

میرٹ کی خلاف ورزی کرنے پر صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ نے ڈائریکٹر اسکولز فرناز ریاض کو طلب کرلیا ہے جبکہ معاملے میں ملوث افراد کے خلاف تحقیقات کا بھی حکم دیا جبکہ ابتدائی تحقیقات کے دوران فرناز ریاض و دیگر ملوث افراد نے بے قاعدگیوں کو تسلیم کرلیا ہے۔

اس سے قبل بھی تحقیقاتی کمیٹی نے آئندہ کوئی انتظامی پوسٹ نا دینے کی سفارش بھی کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |