پاکستانی نوجوان بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر ایشین اسکریبل چیمپئن بن گئے

چیمپئن شپ میں گیارہ پاکستانی کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن میں سے 6 نے ٹاپ 10 میں جگہ بنائی


Sports Reporter November 27, 2022
فوٹو ایکسیرپس

پاکستان کے نوجوان کھلاڑی حشام ہادی خان ایشین یوتھ اسکریبل چیمپیئن بن گئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں منعقدہ چیمپئین شپ کے فائنل میں حشام ہادی خان نے بھارت کے مادھوکامت کو مات دے کرٹائٹل اپنے نام کیا۔

سہ روزہ چیمپیئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی چھائے رہے، حشام ہادی نےدوسرے روزپہلی پوزیشن پرقبضہ جمایا اورپھر فائنل میں فتح پائی۔

تین روزہ ایشین یوتھ اسکریبل چیمپیئن شپ میں 11 ممالک کے 60پلیئرزنےشرکت کی جبکہ پاکستان کے گیارہ کھلاڑیوں نے مختلف کیٹگریز میں حصہ لیا جن میں سے پاکستان کے 6 پلیئرزنے ٹاپ 10 میں جگہ بنائی۔

پاکستان کے عفان سلمان تیسرے نمبرپررہے، مونس خان نے انڈر16 اوراحمد سلمان نے انڈر12 ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ پاکستان نے ایونٹ کا اختتام نمبرون ٹیم کی حیثیت سے کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |