حکومت پاکستان کے پاس کسی قاتل کو چھوڑنے کا اختیار نہیں رحمن ملک

موجودہ حالات میں پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کی دوستی ضروری ہے،سابق وزیرداخلہ


Staff Reporter March 30, 2014
موجودہ حالات میں پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کی دوستی ضروری ہے،سابق وزیرداخلہ۔ فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیرداخلہ سینیٹر رحمنٰ ملک نے کہاہے کہ پنجاب حکومت بلاول بھٹوزرداری کو ملنے والی دھمکی کی تحقیقات کرے ،طالبان اورلشکر جھنگوی ایک ہی ہیں،بلاول بھٹو زرداری کوجو دھمکی دی گئی ہے اس کی کڑیاں پنجاب سے ملتی ہیں۔

موجودہ حالات میں پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کی دوستی ضروری ہے،دونوں جماعتوں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوں گے۔کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کے پاس کسی قاتل کوچھوڑنے کا اختیار نہیں،طالبان کی نیت سیز فائرکی نہیں بلکہ وہ خود کو مستحکم کررہے ہیں کہیں ایسا نہ ہوطالبانی این آر او کی بات شروع ہوجائے ، پاکستان سے علیحدگی کی بات کرنے والوں کے ساتھ بات کسی صورت نہیں ہوسکتی۔

انھوں نے کہاکہ اگر شہباز تاثیراور علی گیلانی واقعی طالبان کی تحویل میں ہیں توان کی وڈیوجاری کی جائیں، قیدیوں کے تبادلے میں یہ بات ذہن میں رکھی جائے کہ قاتلوں کو رہا کرنے کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں۔رحمٰن ملک نے کہاکہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے حوالے سے میڈیا میں مختلف افواہیں گردش کر رہی ہیں لیکن وہ یہ واضح کردینا چاہتے ہیں ایم کیو ایم ایک حقیقت ہے ،جس میں کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہیے،الطاف حسین اورآصف زرداری کے درمیان ہونے والی بات چیت کی تفصیلات نہیں بتاسکتا۔ انھوں نے کہاکہ سب کوپتہ ہے کہ لشکرجھنگوی کے ٹھکانے کہاں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں