وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کیلیے مسلم لیگ ن متحرک

قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے پیر کو پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس ماڈل ٹاؤن میں طلب کیا ہے


Staff Reporter November 27, 2022
فوٹو فائل

وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے مسلم لیگ ن نے پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت گرانے کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کرنے کیلیے مسلم لیگ ن پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس پیر کو قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی زیر صدارت پارٹی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد کی صورتحال پر مشاورت ہو گی جبکہ اجلاس میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے سمیت مختلف آپشنز پرمشاورت کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا کہیں گے تو ایک منٹ تاخیر نہیں ہوگی، وزیراعلیٰ پنجاب

اُدھر پنجاب میں حکومت سازی کے حوالے سے وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور سابق صدر آصف علی زرداری کی اہم ملاقات ہوئی، جس میں سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |