فیفا ورلڈکپ 2022 کروشیا نے کینیڈا کو شکست دیدی

کروشیا سے شکست سے بعد کینیڈا گروپ 16 کی دوڑ سے باہر ہوگیا


ویب ڈیسک November 27, 2022

فیفا ورلڈکپ 2022 کے گروپ میچ میں کروشیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد کینیڈا کو 1-4 سے شکست دے دی۔

قطر کے خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ایف کے اسٹیج میچ میں کینیڈا نے جارحانہ انداز میں کھیل شروع کرتے ہوئے 68 ویں سکینڈ پر پہلا گول کرکے فاتحانہ آغاز کیا تاہم کروشین کھلاڑیوں نے تابڑ توڑ حملے کرکے کینیڈا کو شکست سے دوچار کردیا۔

کروشیا سے 4 کے مقابلے میں 1 سے شکست کے بعد کینیڈین ٹیم فیفا ورلڈ کپ کے گروپ 16 راؤنڈ سے باہر ہوگئی ہے۔

کینیڈا کی جانب سے 68ویں سکینڈ پر الپھونسو ڈیوس نے واحد گول اسکور کیا، جس کے بعد کینیڈین کھلاڑیوں نے دفاعی انداز اپنایا لیکن 36 ویں منٹ پر کروشیا کے اینڈریج کریمیرک نے پہلا گول کرکے میچ کو برابر کردیا۔

مارکو لیواجا نے 44 ویں منٹ پر گول اسکور کرکے کروشیا کو کینیڈا پر سبقت دلائی بعدازاں اینڈریج کریمیرک نے 70ویں ٹیم کیلئے ایک اور گول کرکے کینیڈا کی شکست کو یقینی بنایا۔

کینیڈین کھلاڑی آخری لمحات پر کروشیا کے خلاف گول اسکور کرنے کی کوشش کرتے رہے تاہم مخالف ٹیم نے بہترین دفاع کیا اور میچ کے اختتام پر کروشیا کے لورو میجر کی جانب سے گول کیا گیا، جس کے بعد کروشیا کو کینیڈا کے خلاف 1-4 فتح حاصل ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |