نوکریاں ہی نوکریاں سرکاری نوکریوں کے نام پو سوشل میڈیا پر بھی نوسرباز سرگرم

محکمہ بلدیات میں3660سرکاری نوکریاں دینے کا جھوٹا اشتہار سوشل میڈیا پر وائرل، صوبائی وزیر نے جعلی قراردیدیا

جعلی اشتہارسے محکمہ بلدیات کاکوئی تعلق نہیں،نوجوان مجوزہ اشتہارپرکسی قسم کی درخواستیں جمع نہ کرائیں،ناصرحسین شاہ۔ فوٹو: فائل

سرکاری نوکریوں کے حصول کے لیے سوشل میڈیا پر بھی نوسربازی ہونے لگی۔


نوسرباز اور جعلساز بدلتے زمان کے ساتھ اب جدید تکنیک اور ٹولز استعمال کرنے لگے، محکمہ بلدیات سندھ کے نام سے نوکریاں دینے کے نام پر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے جعلی اشتہار کے وائرل ہونے پر صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین کا نے اشتہار کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ بلدیات میں 3660 نوکریوں کا جھوٹا اشتہار سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے، محکمہ بلدیات نے کسی خالی اسامی کا اشتہار جاری نہیں کیا۔

ناصر حسین شاہ کی جانب سے جاری تردیدی بیاں میں کہا گیا ہے کہ اس اشتہار سے محکمہ بلدیات کا کوئی تعلق نہیں ہے مجوزہ اشتہار پر کسی بھی قسم کی درخواستیں جمع نہ کرائیں یاد رہے کہ اس قبل ایک گروہ کی جانب سے ایک اخبار میں جعلی اشتہار شایع کراگیا تھا جس کے بعد 5 کروڑ کی رقم بے روزگار نوجوانوں اور شہریوں سے نوکریاں دینے کے نام پر لوٹ لی گئی اس کیس میں بھی اب تک کوئی تحقیقات نہیں ہوسکی اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی اور نہ ہی بے روزگار نوجوانوں سے لوٹی گئی رقم واپس ہوئی ہے۔
Load Next Story