واشنگٹن پاکستانی سفیر کی امریکی پارلیمنٹیرینز سے ملاقات
جلیل عباس کا ڈیمو کریٹک رکن پیٹر وسکلوسکی اور دفاعی کمیٹی کے رکن رینکینو سے تبادلہ خیال
امریکا میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے امریکی قانون ساز ادارے کے 2ارکان سے پاکستان اور امریکا کے دوطرفہ تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
امریکا میں پاکستانی سفارتخانے کے مطابق جلیل عباس جیلانی نے امریکی ایوان نمائندگان کے انڈیانا سے ڈیمو کریٹک رکن پیٹر وسکلوسکی اور ایوان کی دفاعی سب کمیٹی کے رکن رینکینو سے ملاقات کی جس کے دوران دوطرفہ تعلقات کے حوالہ سے وسیع تر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے امریکی ایوان نمائندگان کے رکن وسکلوسکی کو جمہوریت اور علاقائی تازہ ترین صورتحال کے بارے میںبریف کیا۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں دوطرفہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی باہمی خواہش کا اظہار کیا گیا۔ امریکی کانگریس کے رکن وسکلوسکی نے فروری میں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور ملکی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کی تھیں۔